ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 23رنز سے ہرادیا

ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے سری لنکا کو 23رنز سے ہرادیا

Thu, 07 Jun 2018 12:33:55    S.O. News Service

ملائیشیا،06؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ویمن ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم کل میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 4 وکٹوں پر 136 رنز بنائے ۔ کپتان بسمہ معروف نے نا قابل شکست 60 رنز بنائے اس کے علاوہ ناہیدہ خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔جواب میں سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 113 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے تباہ کن بولنگ کرتے ہو ئے چار اوورز میں 21 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں ۔پاکستان ویمن ٹیم کل میزبان ملائیشیا کے خلاف اپنا چوتھا میچ کھیلے گی ۔


Share: